بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عوام کو اسٹاک مارکیٹ کے ذریعے بانڈز خرید و فروخت کی اجازت دینے کا فیصلہ

عوام کو سرکاری ٹی بلز اور بانڈز کی اسٹاک مارکیٹ کے ذریعے خرید و فروخت کی اجازت دینے کا منصوبہ سامنے آگیا۔ آئی ایم ایف پروگرام کے تحت بانڈ مارکیٹ مضبوط بنانے کا ایکشن پلان جاری کردیا گیا۔ ستمبر 2028 تک کی ڈیڈ لائنز مقرر کردی گئیں۔

پاکستان میں سرکاری بانڈز کی مارکیٹ کو مزید فعال اور شفاف بنانے کا منصوبہ تیار کرلیا گیا۔ عوام کو سرکاری ٹی بلز اور بانڈز کی اسٹاک مارکیٹ کے ذریعے خرید و فروخت کی اجازت دی جائے گی۔

آئی ایم ایف پروگرام کے تحت پاکستانی روپے میں بانڈ مارکیٹ مضبوط بنانے کا ایکشن پلان جاری کردیا گیا۔ عمل درآمد کیلئے ستمبر 2028 تک مختلف ڈیڈ لائنز مقرر کی گئی ہیں۔

وزارت خزانہ کے مطابق مقصد سرکاری بانڈز کی مارکیٹ کو زیادہ شفاف، فعال اور سرمایہ کاروں کیلئے آسان بنانا ہے۔ بانڈ مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کی تعداد بڑھانے اور خرید و فروخت کا عمل بہتر بنانے پر بھی توجہ دی جائے گی۔

دستاویز کے مطابق بینک اس وقت حکومت کی 78 فیصد سیکیورٹیز اپنے پاس رکھتے ہیں جبکہ حکومتی بانڈز بینکنگ سیکٹر کے کل اثاثوں کا تقریباً 62 فیصد ہیں۔

منصوبے کے تحت اہل صارفین اپنے بینکس کے ذریعے اسٹاک ایکسچینج میں لسٹڈ سرکاری سیکیورٹیز کی خرید و فروخت کرسکیں گے۔۔اسٹیٹ بینک۔۔ایس ا ی سی پی۔۔اسٹاک ایکسچینج اور سی ڈی سی نگرانی کرینگے۔ حکومت اور اسٹیٹ بینک مالی سال 28-2027 کیلئے پرائمری ڈیلرز کا نظام بھی بہتر بنائیں گے۔

مزید پڑھیںاروشی روٹیلا کا اے آئی کمپنی کو نوٹس، 7 ہزار کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ:

وزارت خزانہ کے مطابق بانڈ مارکیٹ کی بہتری سے سرکاری قرض لینے کی لاگت اور خطرات کم کرنے میں مدد ملے گی۔ نجی شعبے کیلئے بھی قرض اور سرمایہ کاری کی بہتر بنیاد فراہم ہوگی۔