اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے 26 نومبر احتجاج کے کیس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی سمیت دیگر کے وارنٹ گرفتاری دوبارہ جاری کردیئے۔
انسداد دہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کیس پرسماعت کی، عدالت نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی اور جنید اکبر اور دیگر کے وارنٹ گرفتاری بھی دوبارہ جاری کئے۔
پولیس کی جانب سے کیس کا چالان آج بھی پیش نہ کیا جاسکا، عدالت نے پولیس کو جلد چالان پیش کرنے کی ہدایت کردی۔
مزید پڑھیں:سال 2026، ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آج آخری تاریخ، ایف بی آر
کیس کی مزید سماعت 9 اکتوبر تک ملتوی کردی گئی۔ پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنان کیخلاف تھانہ مارگلہ میں مقدمہ درج ہے۔









