بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے ہم نے اپنی حکمت عملی طے کرلی ،شہباز گل

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہاکہ عدم اعتماد کے حوالے سے ہم نے اپنی حکمت عملی طے کر لی ہے،انہوں نے کہاکہ یہ بات پھیلائی گئی کہ عمران خان کی ٹیم ہلکی ہے۔

احسن اقبال نے بھائی کو ٹھیکے دیئے اپوزیشن کس کس سے رابطے کر رہی ہے سب پتا ہے۔ن لیگ سیاسی مقابلے کی بجائے کردار کشی کر رہی ہے۔خواجہ آصف نے اقامہ عمرے کے لیے نہیں لیا تھا۔

خرم دستگیر کے دور میں برآمدات میں کمی آئی جبکہ اسحاق ڈار نے منی لانڈرنگ کے طریقے ایجاد کیے۔پرویز رشید پنجاب ہاؤس کا 95 لاکھ کا ڈیفالٹر ہے۔شاہد خاقان عباسی کو ایل این جی کیس کا سامنا ہے۔

یہ نواز شریف کی تجربہ کار ٹیم کے کارنامے ہیں۔انہوںنے کہاکہ فواد چودھری نے پی ٹی وی کو خسارے سے نکالا۔سیاسی باتیں کررہا ہوں، کیمسٹری کی باتیں نہیں کررہا۔رانا مشہود پیسے لیتے ہوئے پکڑے گئے۔عمران خان نے پاکستان کو بیسٹ ٹیم دی۔