ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز میں 3 جہازوں پر میزائل حملہ ہوا ہے جس میں ایک تیل بردار، ایک ایل این جی اور ایک تجارتی نشانہ بنا ہے۔
رپورٹ کے مطابق آبنائے ہرمز میں 3جہازوں کو نامعلوم میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا ہے جس کی مزید تفصیلات اکٹھی کی جارہی ہیں۔
دوسری جانب سینٹ کام کے مطابق ایرانی پاسداران انقلاب کا آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول کا دعویٰ جھوٹا ہے ایران کے پاس بحریہ نہیں امریکی فوج نے اسے تباہ کر دیا تھا۔
سینٹ کام کا کہنا ہے کہ ایران آبنائےہرمز کنٹرول نہیں کر رہا، چند ماہ کے دوران ہزاروں جہاز آزادانہ طور پر آبنائے ہرمز سے گزرے ہیں بحری جہازوں کا آزادانہ گزرنا ہی ایران کے بےبنیاد دعوے کا سب سے بڑا ثبوت ہے۔
مزید پڑھیں:ٹیکس گوشواروں کی تاریخ میں توسیع کی خبریں جعلی ہیں، ایف بی آر
واضح رہے کہ ڈونلڈٹرمپ نے ایران کی آبنائے ہرمز کھولنے کی تجویز مسترد کرنےکا اعلان کیا تھا تاہم مذاکرات جاری رکھنے کا عندیہ دیا تھا۔









