بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

29 ستمبر کو مقبوضہ کشمیر میں بھارت نے فالس فلیگ آپریشنز شروع کیے: ڈی جی آئی ایس پی آر

پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے اہم پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ کہ  بھارتی فوج اور میڈیا کی جانب سے کشمیر میں ایک دہشت گرد کے مارے جانے اور اس کا تعلق پاکستان فوج سے ہونے کے دعوؤں کی قلعی کھول دی۔

بھارتی میڈیا نے مارے گئے شخص کی شناخت محمد آصف عرف ہاشم موسیٰ کے نام سے کی تھی، جس کے بارے میں دعویٰ کیا گیا کہ وہ ضلع بڈگام کے علاقے کوراگ میں ایک کارروائی کے دوران ہلاک ہوا۔

بھارتی میڈیا نے سکیورٹی حکام کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ آصف کالعدم لشکر طیبہ سے وابستہ تھا اور ماضی میں پاک فوج میں خدمات انجام دے چکا تھا۔ بھارتی حکام نے اسے اپریل 2025 میں پہلگام حملے سے بھی جوڑا ہے، جس میں 26 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

بھارتی خبر رساں ادارے اے این آئی نے جمعرات کو ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا کہ محمد آصف 7 مارچ 1980 کو پیدا ہوا، 2000 میں پاک فوج میں بھرتی ہوا اور اس کا سروس نمبر PA-3106947 تھا۔ رپورٹ کے مطابق اس نے حوالدار کے عہدے سے ریٹائرمنٹ لی۔

اسی طرح بھارتی فوج کی چنار کور نے بدھ کو دعویٰ کیا تھا کہ کوراگ اور یوسمرگ کے علاقے میں جھڑپ کے بعد تلاشی کارروائی کے دوران پالمايدان کے علاقے سے محمد آصف عرف ہاشم موسیٰ کی لاش برآمد ہوئی۔ بھارتی فوج نے اسے لشکر طیبہ کا عسکریت پسند قرار دیا تھا۔

بھارت اس سے قبل بھی پاکستان پر22 اپریل 2025 کو مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں ہونے دہشتگرد حملے میں ملوث ہونے کے الزامات لگا چکا ہے۔ الزامات کے بعد مئی 2025 میں بھارت نے پاکستان پر جارحانہ حملے کیے تھے جس کا بھرپور جواب دیتے ہوئے پاکستان نے 6 بھارتی جنگی طیارے مار گرائے تھے جن کی امریکی صدر ٹرمپ بھی مختلف اوقات پر تصدیق کر چکے ہیں۔

واضح رہے کہ پاک فوج کی جانب سے افغانستان سمیت بلوچستان اور پختونخوا میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

سیکیورٹی فورسز نے تازہ کارروائی کے دوران بلوچستان کے ضلع کچھی میں فتنۃ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک کر دیے جبکہ عزم استحکام وژن کے تحت شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کے دوران خوارج کے متعدد ٹھکانے تباہ کردیے گئے۔

اسی طرح، پاک فوج نے افغانستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر کارروائی کرتے ہوئے 22 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

ںوٹ: خبر میں مزید تفصیلات شامل کی جارہی ہیں ۔