بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

تحریک عدم اعتماد،جو عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوگا اللہ اسے عزت دے گا،شیخ رشید

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نےمیڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ اچھی سڑکیں بنانا کوئی کمال نہیں،روزگار ہونا چاہیے۔23تاریخ سے روز خبریں دیا کروں گا،15 کے بعد عمران کی پوزیشن اور بہتر ہو جائے گی۔اسپیکر قومی اسمبلی 15مارچ کے بعد اجلاس بلانے کا فیصلہ کرلیں گے۔جو عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوگا اللہ اسے عزت دے گا۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ ضرورت پڑنے پراسلام آباد میں فوج کو بھی بلا سکتے ہیں لیکن اس کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

چودھری ظہور الہٰی اور خواجہ صفدر کے مجھ پر احسانات ہیںچودھری شجاعت میرا بھائی ہے ان کیخلاف کوئی بات نہیں کروں گا۔اسپیکر کا فیصلہ کسی عدالت میں چیلنج نہیں ہو سکتا۔عمران خان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑا ہوں۔

کسی کو گرفتار نہیں کیا،ضرورت پڑی تو کرینگے۔ہمیں تلخیوں کی طرف نہیں جانا چاہیے۔