کیا آپ کی انسٹا گرام ریلز ویڈیوز کو اس ویڈیو شیئرنگ ایپ میں کوئی نہیں دیکھتا؟تو اب ایک آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) اسسٹنٹ آپ کی مدد کرے گا۔
میٹا کی جانب سے انسٹا گرام سے منسلک ایڈٹس ایپ میں ایک نیا اے آئی اسسٹنٹ متعارف کرایا گیا ہے جو ریلز ویڈیوز کی رسائی بڑھانے میں مدد فراہم کرے گا۔
ایڈٹ اسسٹنٹ نامی یہ نیا اے آئی ٹول انسٹا گرام ایڈٹس ایپ میں صارفین کو دستیاب ہوگا۔یہ اسسٹنٹ ناظرین، میٹرکس اور انسٹا گرام ٹرینڈز کا تجزیہ کرکے مواد کے لیے آئیڈیاز فراہم کرے گا۔
ایڈٹس ایپ میں نیچے دائیں جانب موجود نیو چیٹ بٹن پر کلک کرکے آپ اس اے آئی ٹول کو استعمال کرسکتے ہیں۔آپ اس سے پوچھ سکتے ہیں کہ آخر ایک ریل ویڈیو کیوں کام کر رہی ہے اور دوسری کیوں نہیں کر رہی۔
اسی طرح آپ اے آئی ٹول کو اپنی پروفائل کا تجزیہ کرنے کی ہدایت کرسکتے ہیں تاکہ وہ ان نکات کی نشاندہی کرسکے جن کو بہتر بنانے کی ضرورت ہوتی ہے۔
یہاں تک کہ یہ ٹول آپ کو ویڈیو کیپشنز، اسکرپٹ اور آڈیو وغیرہ کو بھی تجویز کرسکے گا۔انسٹا گرام کی جانب سے اس اے آئی ٹول کی آزمائش محدود صارفین میں کچھ عرصے سے کی جا رہی تھی۔
مزید پڑھیں:صدرِ مملکت، وزیراعظم ملاقات، ملکی مجموعی سیاسی و سیکیورٹی صورتحال پر تبادلۂ خیال
یہ اے آئی اسسٹنٹ متعارف کرانے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے اور بہت جلد تمام صارفین کو دستیاب ہوگا۔البتہ میٹا سروسز کو مفت استعمال کرنے والے صارفین کے لیے تحریری ہدایات کی حد مقرر ہوگی۔









