امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو (Marco Rubio) نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر نیویارک میں موجود ایرانی وفد کو فوری طور پر امریکا چھوڑنے کا حکم دے دیا۔
ذرائع کے مطابق ایرانی وفد اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک میں موجود تھا، تاہم امریکی وزیر خارجہ کی جانب سے وفد کو ملک چھوڑنے کی ہدایت جاری کردی گئی۔
رپورٹس کے مطابق قطری ثالثی کی کوششیں بھی کسی پیش رفت کے بغیر ناکام ہوگئیں۔ ان کوششوں میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی (Abbas Araghchi) سمیت دیگر حکام بھی شامل تھے۔
ایرانی وفد کی امریکا میں موجودگی اور قطری ثالثی کے ذریعے رابطوں کے باوجود فریقین کے درمیان کسی قابلِ ذکر پیش رفت نہ ہونے کے بعد امریکی وزیر خارجہ کی جانب سے یہ ہدایت سامنے آئی ہے۔









