بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ کہاں جا پہنچا؟

ملک میں سونے کی قیمت(Gold Rates) میں بڑا اضافہ، فی تولہ 4 لاکھ 40 ہزار 636 روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا

ملک میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا 2 ہزار روپے مہنگا ہوکر 4 لاکھ 40 ہزار 636 روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا۔

سونے کی قیمت میں اضافے کے بعد 10 گرام سونا بھی 1 ہزار 715 روپے مہنگا ہوگیا، جس کے بعد اس کی قیمت 3 لاکھ 77 ہزار 774 روپے ہوگئی۔

مزیدپڑھیں:آئی ایم ایف کا حکومت سے فیول ریلیف اسکیم جاری نہ رکھنے کا مطالبہ

دوسری جانب سونے کے ساتھ چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ جاری رہا۔ فی تولہ چاندی 50 روپے مہنگی ہونے کے بعد 6 ہزار 578 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔

قیمتی دھاتوں کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے باعث مقامی صرافہ بازار میں سونے اور چاندی کی قیمتیں نئی بلند سطحوں پر برقرار ہیں۔