بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اپوزیشن سے رسمی نہیں، نتیجہ خیز مذاکرات ہونے چاہییں،صدر وزیراعظم کا اتفاق

صدر مملکت(Asif Zardari) اور وزیراعظم نے حکومتی ٹیم کو اپوزیشن کیساتھ مذاکرات کامیاب بنانے کا ٹاسک دیدیا۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ روز صدر مملکت اور وزیراعظم کی ملاقات میں دونوں رہنماوں نے اتفاق کیا ہے کہ اپوزیشن سے محض رسمی نہیں، نتیجہ خیز مذاکرات ہونے چاہییں اور بات چیت میں پیشرفت تک یہ عمل جاری رکھا جائے۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے یکطرفہ طور پر نہیں بلکہ اپوزیشن کی جانب سے بھی خواہش سامنے آنے پر مذاکرات کو تیار ہوئی ہے۔

مزیدپڑھیں:ایشین گیمز والی بال، ایران نے پاکستان کو سیمی فائنل میں ہرادیا

ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے سیاسی و معاشی استحکام کیلئے مذاکرات کا راستہ چُنا گیا ، حکومت یکطرفہ نہیں بلکہ دو طرفہ خواہش سامنے آنے پر مذاکرات کو تیار ہوئی، صدر اور وزیر اعظم کو آگاہ کیا گیا کہ اپوزیشن نے بھی مذاکرات کا عندیہ دیا تھا۔

صدر مملکت اور وزیر اعظم نے خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی یا گورنر راج کو آخری آپشن رکھا ہے، حکومت مذاکرات میں پیشرفت نہ ہونےکی صورت میں دیگر آئینی آپشنز کےاستعمال پرغورکرے گی۔