اسلام آباد ( نیوزڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کے بانی رکن اور پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کے درخواست گزاراکبر شیر بابر نے توقع ظاہر کی ہے کہ غیر ملکی فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن میری درخواست پر پوراانصاف کرتے ہوئے قانون کے مطابق فیصلہ کرے گا۔الیکشن کمیشن کی طرف سے (آج)منگل کو فیصلہ سنائے جانے کے اعلان کے بعد اپنے ردعمل کااظہارکرتے ہوئے اکبر ایس بابر نے دعویٰ کیا کہ پاکستان تحریک انصاف کو غیر ملکی ممنوعہ فنڈنگ جو پاکستانی روپے اور ڈالرز میں ہوئی ہے وہ کل ایک کروڑ ڈالر ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ ممنوعہ ذرائع سے حاصل ہونے والے فنڈز سے ملکی سلامتی پر سمجھوتہ ہوتا ہے۔انہوں نے توقع ظاہر کی کہ غیر ملکی فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن میری درخواست پر پوراانصاف کرتے ہوئے قانون کے مطابق فیصلہ کرے گا اور پاکستان تحریک انصاف پر پابندی عائد کی جائے گی۔دریں اثنااپنے ایک ٹویٹ میں اکبر ایس بابر نے کہاکہ عمران خان کے چیف الیکشن کمشنرسے استعفے کا مطالبہ دراصل فارن فنڈنگ کیس فیصلے کے خوف کا نتیجہ ہے۔
توقع ہے الیکشن کمیشن میری درخواست پرپوراانصاف کرتے ہوئے قانون کے مطابق فیصلہ کرے،اکبر ایس بابر








