ایشین گیمز(Asian Games) فائنل میں بھارت نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
دونوں روایتی حریفوں کے درمیان بڑا ٹاکرا پاکستانی وقت کے مطابق صبح ساڑھے 9 بجے شروع ہوگا، قومی کرکٹ ٹیم نے سیمی فائنل میں بنگلہ دیش کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی تھی۔
مزیدپڑھیں:ہوم میچز کے نشریاتی حقوق 35 کروڑ میں فروخت، ریزرو پرائس 60 کروڑ رکھی گئی تھی
بھارتی ٹیم نے بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فیصلہ کن معرکے کیلئے کوالیفائی کیا، شائقین کرکٹ کو ایشین گیمز کے فائنل میں دونوں روایتی حریفوں کے درمیان دلچسپ مقابلے کی توقع ہے۔









