بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سندھ، وفاقی وزیر صحت نے ایم ڈی کیٹ امتحان بارے شکایات کا نوٹس لے لیا

وفاقی وزیرصحت مصطفیٰ کمال نےسندھ میں ایم ڈی کیٹ سےمتعلق شکایات کانوٹس لیتے ہوئے وزارت صحت سے 15روز میں انکوائری رپورٹ طلب کرلی۔

وزارت صحت کےمطابق سندھ حکومت ایم ڈی کیٹ منعقدکرنے والی یونیورسٹی کے ساتھ مل کر شکایات کا جائزہ لےگی،سندھ میں ایم ڈی کیٹ کےانعقاد میں شفافیت پرسوالات اٹھائےگئےہیں،سوشل میڈیا پر بھی متعدد شکایات سامنےآئی ہیں۔

وزارت صحت کاکہنا ہےامتحانی مراکزکےنتائج، نمبرز، فیصد اور پاس ریٹ کا تقابلی جائزہ لیا جائےگا،نتائج میں زیادہ نمبر غیرمعمولی یانمایاں فرق کا بھی جائزہ لیاجائےگا،حاضری شیٹس، سیٹنگ پلان،سینٹر ریکارڈ اور نتائج کا ڈیٹا انکوائری کاحصہ ہوگا، بےضابطگی، غیرمجاز معاونت، جعل سازی اور انتظامی غفلت کی شکایات کا جائزہ لیا جائےگا۔

مزید پڑھیں:لاہور، آزادی اسٹیشن پر 2 میٹرو بسیں ٹکرا گئیں، 10 مسافر زخمی، جی ایم آپریشنز

تکنیکی خرابی یابےضابطگی سے امتحان متاثرہونےکی صورت میں ذمہ داری کاتعین کیا جائےگا، امتحان کے انعقاد اور نتائج مرتب کرنے سے متعلق تمام متعلقہ ریکارڈ بھی فراہم کرے گا۔