اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزیراعظم شہبازشریف نے کہاہے کہ آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹرکی گمشدگی پر تشویش ہے۔اپنے ایک ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہاکہ پوری قوم اللہ تعالیٰ کے حضور سیلاب متاثرین کی مدد پر نکلنے والے وطن کے ان بیٹوں کی سلامتی، حفاظت اور بخیریت واپسی کے لئے دعا گو ہے۔ ان شاءاللہ
دریں اثناایک اور ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہاکہ کوئی بھی قوم اپنے شہدا کی قربانیوں کا پوری طرح شکریہ ادا نہیں کر سکتی۔ آج میں نے لیفٹیننٹ کرنل لئیق بیگ مرزا شہید کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور ان کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا۔ یہ قربانیاں واضح پیغام ہیں کہ پاکستان کے دشمن کبھی بھی اپنے ناپاک مقاصد میں کامیاب نہیں ہو سکتے۔
آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹرکی گمشدگی پر تشویش ہے،وزیراعظم








