بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

خفیہ معلومات لیک، اوپن اے آئی نے 3ملازمین فارغ کر دیے

کمپنی کے مطابق ان ملازمین نے حساس کمپنی کی معلومات تک رسائی اور اسے سنبھالنے سے متعلق پالیسیوں کی خلاف ورزی کی تھی۔ اوپن اے آئی نے اپنے مصنوعی ذہانت کے نظام سے جڑے ہیکنگ کے متعدد متنازع واقعات کے بعد تین ملازمین کو ملازمت سے برطرف کر دیا ہے۔

چیٹ جی پی ٹی بنانے والی کمپنی نے جمعرات کو بتایا کہ ان ملازمین نے حساس کمپنی کی معلومات تک رسائی اور اسے سنبھالنے سے متعلق پالیسیوں کی خلاف ورزی کی تھی۔ کمپنی نے واضح کیا کہ کسی بھی ملازم کو حفاظتی خدشات کی نشاندہی کرنے کی وجہ سے برطرف نہیں کیا گیا۔

اوپن اے آئی کے مطابق بدعنوانی کا معاملہ صرف کسی بیرونی تجزیاتی کمپنی کے ساتھ معلومات شیئر کرنے تک محدود نہیں تھا۔ تاہم، کمپنی نے اس متعلق مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔

سان فرانسسکو میں قائم اے آئی لیب نے برطرف کیے گئے ملازمین کی شناخت کی تصدیق نہیں کی لیکن وال اسٹریٹ جرنل اور بلومبرگ کے مطابق ان میں سے کم از کم دو ملازمین سیفٹی اور الائنمنٹ کے شعبے میں کام کرتے تھے۔

اوپن اے آئی نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو دیے ایک بیان میں کہا کہ کمپنی کی تحقیقات سے تصدیق ہوئی کہ ان افراد نے کمپنی کے طے شدہ طریقہ کار سے ہٹ کر حساس معلومات کو غلط طریقے سے سنبھالا، ہماری پالیسیوں کی خلاف ورزی کی اور اس اعتماد کو نقصان پہنچایا جو ادارے کے کام کے لیے ضروری ہے۔

ان ملازمین کی برطرفی ایسے وقت میں ہوئی ہے جب اے آئی کی سیفٹی اور اس ٹیکنالوجی سے انسانیت کو لاحق ممکنہ وجودی خطرات کے حوالے سے بحث جاری ہے۔

مزید پڑھیں:پاکستانی دستاویزی فلم ’ہینگنگ بائی اے وائر‘ آسکرز 2027 کی دوڑ میں شامل

واضح رہے گزشتہ ماہ 27 سالہ محقق جیکب کاکسن نے اے آئی کمپنی اینتھروپک سے استعفیٰ دیتے ہوئے خبردار کیا تھا کہ اوپن اے آئی سمیت بڑی اے آئی لیبارٹریاں زیادہ طاقتور ماڈلز تیار کرنے کی دوڑ میں انسانوں کی زندگیوں کے ساتھ جوا کھیل رہی ہیں کوکسَن اس سے پہلے اوپن اے آئی میں بھی کام کر چکے تھے۔