بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

امریکی ریاست کیلیفورنیا میں 18سال سے کم عمر افراد کی شادی پر پابندی کا قانون منظور

امریکی ریاست کیلیفورنیا(California) میں کم عمری کی شادی پر پابندی عائدکردی گئی، نئے قانون کے تحت ریاست میں یکم جنوری 2027 سے شادی کے لیے عمر 18 سال ہونا لازمی ہوگی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق گورنر کی جانب سے بل پر دستخط کے بعدکیلیفورنیا امریکا کی اٹھارہویں ریاست بن گئی ہے جہاں شادی کے لیے قانونی عمر 18 سال ہے، جب کہ بقیہ 32 ریاستوں میں اب بھی کم عمری کی شادی قانونی ہے۔

مزیدپڑھیں:حکومت اور اپوزیشن کے درمیا ن جاری مذاکرات بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوگئے

اس سے قبل کیلیفورنیا میں قانون کے تحت کسی بھی عمر کے نابالغ افراد اپنے والدین کی رضامندی سے عدالت سے شادی کی اجازت حاصل کر سکتے تھے۔

کم عمری کی شادی کے خلاف قانون سازی کے لیے مہم چلانے والی تنظیم اَن چینڈ ایٹ لاسٹ کے مطابق کیلیفورنیا میں ہر سال تقریباً 9 ہزار بچوں کی شادیاں ہوتی ہیں۔