بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اداکارنعمان حبیب کی والدہ کا انتقال، چاہنے والوں سےدعائے مغفرت کی اپیل

فلم ’میں ہوں شاہد آفریدی‘ کے اداکار نعمان حبیب کی والدہ 5 اکتوبر 2026 کی صبح کراچی میں انتقال کرگئیں

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

پاکستانی ٹیلی وژن اور فلموں کے معروف اداکار نعمان حبیب کی والدہ انتقال کرگئی ہیں، جس کی اطلاع اداکار نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ کے ذریعے دی۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

نعمان حبیب کے مطابق ان کی والدہ 5 اکتوبر 2026 کی صبح کراچی میں انتقال کرگئیں۔ والدہ کے انتقال سے اداکار اور ان کا پورا خاندان شدید صدمے اور غم میں مبتلا ہے۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

اداکار نے اپنے مداحوں اور چاہنے والوں سے درخواست کی ہے کہ وہ ان کی والدہ کی مغفرت کے لیے دعا کریں اور اس مشکل وقت میں ان کے خاندان کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

نعمان حبیب نے اپنے فنی سفر کا آغاز ایک رئیلٹی شو سے کیا تھا۔ شو جیتنے کے بعد انہوں نے فلم اور ٹیلی وژن ڈراموں کا رخ کیا اور اپنی اداکاری سے شوبز میں جگہ بنائی۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

ان کے نمایاں کاموں میں فلم ’میں ہوں شاہد آفریدی‘ اور ڈرامہ ’بنٹی آئی لو یو‘ شامل ہیں، جن میں ان کی اداکاری کو ناظرین کی جانب سے خاصا سراہا گیا۔

مزید پڑھیں:مصنوعی ذہانت کا انقلاب اور توانائی کا بحران؛ دنیا بھر میں چھوٹے ماڈیولر جوہری ریکٹرز کے ذریعے ڈیٹا سینٹرز کی تیاریوں کا آغاز

نعمان حبیب اپنے اہل خانہ سے قریبی تعلق کے حوالے سے بھی جانے جاتے ہیں۔ والدہ کے انتقال کی خبر سامنے آنے کے بعد مداحوں اور شوبز سے وابستہ شخصیات کی جانب سے اداکار کے ساتھ تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔