بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اہلیہ نے جگر کا حصہ عطیہ کرکے آئرش کرکٹر کی جان بچا لی

آئرلینڈ کے سابق کرکٹر سمی سنگھ (Sammi Singh)نے موت کے جبڑوں سے واپس لوٹنے کا انکشاف کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپنے آبائی وطن بھارت پہنچنے کے بعد انہوں نے زندگی کے مشکل ترین دور سے متعلق بتایا کہ مجھے یاد ہے کہ ایک میچ کے بعد میں انتہائی تھکا ہوا گھر واپس آیا، اگلے ہی دن اچانک مجھے بخار ہوگیا جو ختم ہونے کا نام نہیں لے رہا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ آئرش ڈاکٹرز بیماری کی وجہ معلوم نہ کرسکے اور اینٹی بائیوٹک ادویات دیتے رہے، میں نے بھارت میں علاج کا فیصلہ کیا، جہاں معلوم ہوا کہ مختلف ادویات کی وجہ سے میرا جگر بہت تیزی سے کام کرنا چھوڑ رہا تھا۔

مزید پڑھیں:سیاسی عدم استحکام اور ریاست کو دباؤ میں لاکر کسی بھی مطالبے کو تسلیم نہیں کرایا جاسکتا، رانا ثنا اللہ

سمی سنگھ نے بتایا کہ گڑگاؤں کے اسپتال میں میری حالت انتہائی خراب تھی اور میں کوما میں تھا اور مجھے کچھ معلوم نہیں تھا کہ میرے ساتھ کیا ہورہا ہے، فوری طور پر ڈونر کی ضرورت تھی، ایسے میں میری اہلیہ اگم دیپ آگے آئیں۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ مجھے بتایا گیا کہ شاید میں سرجری کے لیے دستیاب وقت ختم ہونے سے صرف تقریباً آدھے گھنٹے دور تھا، اگلا مرحلہ دماغ میں خون بہنے کا ہوسکتا تھا کیونکہ زہریلے مادے میرے پورے جسم میں پھیل رہے تھے، اگم دیپ اور میری دونوں کی سرجری ہوئی، چند دن بعد میں باتھ روم گیا اور آئینے میں خود کو دیکھ کر پہچان نہیں سکا۔

سمی سنگھ نے بتایا کہ مجھے اب روزانہ ادویات لینا پڑتی ہیں اور انہیں ساری زندگی استعمال کرنا ہوگا۔