بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

’بانی کی حکومت کو گھر بھیجنے کا سہرا بھی اسی ٹیم کو جاتا ہے جو آج پی ٹی آئی سنبھال رہے ہیں‘

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری(Fawad Chaudhry) کا کہنا ہے کہ عمران خان کی حکومت کو گھر بھیجنے کا سہرا بھی اسی ٹیم کو جاتا ہے جو آج پی ٹی آئی سنبھال رہے ہیں۔

نجی ٹی وی  کے پروگرام  میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ عمران خان کی حکومت کو گھر بھیجنے کا سہرا بھی اسی ٹیم کو جاتا ہے، جو آج پی ٹی آئی سنبھال رہے ہیں۔ ہمارے خلاف تحریک عدم اعتماد یہی لوگ لے کر آئے تھے، جنہیں آج پی ٹی آئی دی گئی ہے۔

فواد چوہری نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد میں فضل الرحمان بھی حصہ تھے وہ پی ڈی ایم سربراہ تھے۔ تحریک عدم اعتماد پر محمود اچکزئی کا دوسرا دستخط اور تیسرا اختر مینگل کا تھا۔ یہ لوگ اس پوزیشن میں نہیں کہ عمران خان کی مدد کر سکیں، اس وقت سارا بوجھ سہیل آفریدی پر ہے۔

مزیدپڑھیں:میسی کے آخری میچ پر رونالڈو بھی جذباتی ہوگئے، لیجنڈری حریف کیلئے کیا پیغام دیا؟

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر محمود اچکزئی اسپیکر کو گاڑی اور اسٹاف بہتر کرنے کیلیے خط لکھ سکتے ہیں۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان کےعلاج اور نئے چیف الیکشن کمشنر کیلیے جانا ہے تو اپوزیشن لیڈر کہتے ہیں میں نہیں ملوں گا۔ راجا ناصر نے بھی کل کہا ہماری سیاست بانی کی ذات کے اردگرد نہیں گھوم سکتی۔

انہوں نے کہا کہ اگر عمران خان کی ذات کا مسئلہ نہ ہو تو آپ نیشنل اسمبلی اور سینیٹ کے قریب بھی نہیں جا سکتے۔ بانی کی تینوں بہنیں گرفتار ہوئیں، عدالت میں پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت کہاں تھی۔ اگلے دن عدالت کون گیا؟

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر اور عامر ڈوگر کی زیادہ غلطی ہے، پارلیمانی پارٹی نے اپنی پوزیشن ختم ہی کر دی۔ انہیں پارلیمانی پارٹی کی فیصلے کرنے کی پوزیشن کو بحال کرنا چاپیے کیونکہ کسی کو پتہ ہی نہیں کہ کرنا کیا ہے۔
سینئر سیاستدان نے کہا کہ پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کو حکومت کے ساتھ بیٹھنا چاہیے تا کہ کوئی ریلیف مل سکے۔ کوٹ لکھپت میں موجود پی ٹی آئی رہنماؤں کو ریلیف ملے گا، تب ہی وہ عمران خان سے بات کر سکیں گے۔