اسلا م آباد: (ممتاز نیوز)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے کہاہے کہ فیصلہ الیکشن کمشن کا ہے یہ کسی وٹس ایپ پر بنی جے آئی ٹی کی فوٹو کاپیوں پر مبنی رپورٹ نہیں ہے۔ فیصلے میں شامل تمام دستاویزات سٹیٹ بینک اور ایف بی آر کی مہیا کردہ ہیں جو دور عمرانی فسطائیت میں حاصل کی گئیں ۔ انہوںنے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اب وہ نہ صادق ہے نہ امین ہے بس جھوٹ بولنے والاشیطان ہے۔
فیصلہ الیکشن کمشن کا ہے یہ کسی وٹس ایپ پر بنی جے آئ ٹی کی فوٹو کاپیوں پر مبنی رپورٹ نہیں ہے۔ فیصلے میں شامل تمام دستاویزات سٹیٹ بینک اور ایف بی آر کی مہیا کردہ ہیں جو دور عمرانی فسطائیت میں حاصل کی گئیں ۔ اب وہ نہ صادق ہے نہ امین ہے بس جھوٹ بولنے والا شیطان ہے۔
— Pervaiz Rashid (@SenPervaizRd) August 2, 2022









