بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ن لیگ اور پیپلز پارٹی پرویز الٰہی کو پنجاب کی وزارت اعلیٰ دینے پر رضامند

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی پنجاب کی وزارت اعلیٰ مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری پرویز الٰہی کو دینے پر رضامند ہو گئے ہیں۔

نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق  چوہدری پرویز الٰہی کو وزارت اعلیٰ دینے سے متعلق اعلان 24 گھنٹے کے اندر کیا جائے گا۔

رپورٹ میں دعویٰ کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی آمادگی کا پیغام پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما نے ق لیگ تک پہنچایا۔

خیال رہے کہ مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے گزشتہ روز کہا تھا کہ ہماری جماعت کسی کشمکش کا شکار نہیں ہے، اتوار کو تحریک عدم اعتماد سے متعلق فیصلہ کر لیں گے۔