بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وفاقی حکومت کی آئندہ 2 روز تک پختونخوا میں گورنر راج نہ لگانے کی یقین دہانی

سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان اور وزیراعظم شہباز شریف کے رابطے کے دوران وقوع پذیر اندرونی کہانی منظر عام پر آگئی۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے آئندہ دو روز تک خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی یا گورنر راج نہ لگانی کی یقین دہانی کرائی ہے۔ فوری ایمرجنسی نہ لگانے کی حکومتی یقین دہانی پر مولانافضل الرحمان مشاورت پر تیار ہوئے۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

مولانا فضل الرحمان پارٹی قیادت ،اپوزیشن اور حکومت سے مزید رابطےکریں گے، مولانا فضل الرحمان نے جے یو آئی کے سینئیر رہنماؤں کو اسلام آباد میں رہنےکی ہدایت کردی۔ جے یوآئی سربراہ کی ہدایت پر سینیٹر کامران مرتضیٰ نے آج اپنا دورہ چین منسوخ کردیا۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے گزشتہ رات مشاورتی اجلاس کے بعد سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا جس میں سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

ذرائع کے مطابق وزیراعظم اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان مذاکراتی ڈیڈلاک اور پی ٹی آئی کے لانگ مارچ پر تبادلہ خیال کیا گیا، مولانا فضل الرحمان نے وزیراعظم سے دوران گفتگو کہا کہ معاملات کےافہام و تفہیم سےحل کیلئے کردارادا کرنے کو تیار ہوں۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے وزیراعظم کو خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج سے گریز کا مشورہ دیا، کہا ایمرجنسی یا گورنر راج سے حکومتی جماعتوں کو سیاسی نقصان ہوگا۔

مولانا فضل الرحمان نے وزیراعظم سے کہا کہ وفاقی حکومت اور پی ٹی آئی معاملات کی بہتری کیلئےمذاکرات کو ایک اور موقع دیں، جس پر وزیراعظم نے کہا کہ حکومت اب بھی مذاکرات کی حامی ہے اسلام آباد پر چڑھائی کسی صورت قبول نہیں، پی ٹی آئی لانگ مارچ ختم کرکے مذاکرات کی میز پر واپس آئے۔

مزید پڑھیں:بلاول بھٹو زرداری اور رانا ثناء اللہ جوڈیشل کمیشن کے ممبر مقرر، نوٹیفکیشن جاری

وزیراعظم نے کہا کہ پی ٹی آئی کو سمجھنا ہوگا کہ لانگ مارچ اور مذاکرات بیک وقت نہیں چل سکتے، ملکی معیشت کو مشکل حالات سے نکالا ہےمعاشی، سیاسی اور داخلی استحکام چاہتے ہیں۔