وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف (Maryam Nawaz Sharif)نے آٹے کے نرخ بڑھنے پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ہنگامی ویڈیو لنک اجلاس طلب کر لیا۔
وزیراعلیٰ نے عوام کو ہر صورت سستا آٹا اور گندم فراہم کرنے کا حکم دیتے ہوئے فلور ملوں کو 3 ہزار 800 روپے فی من ملنے والی سبسڈائز سرکاری گندم کا کوٹہ بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔
Fast track increase in flour prices. https://t.co/EAJs3yFZcG
— Nusrat Javeed (@javeednusrat) October 8, 2026
اجلاس میں سستے آٹے کی یقینی فراہمی کے لیے 10 ارب روپے کی سبسڈی دینے پر اتفاق کیا گیا، جس کی وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے منظوری دے دی۔
مریم نواز شریف نے مارکیٹ میں آٹے اور گندم کے نرخوں میں مصنوعی اضافے کے رجحان پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عوام پر مہنگائی کا بوجھ بے حد تکلیف دہ ہے۔
مزیدپڑھیں:نواز شریف لندن روانہ، 5 روز قیام اور طبی معائنے کا امکان
وزیراعلیٰ نے کہا کہ عوام کو سستا آٹا فراہم کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے، جبکہ سستے آٹے اور سستی روٹی کی فراہمی جاری رہے گی۔









