بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

الیکشن کمیشن کے فیصلے کے سنجیدہ نتائج ہوسکتے ہیں:عرفان قادر

لاہور(نیوز ڈیسک)ماہرِ قانون عرفان قادر کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کے سنجیدہ نتائج مرتب ہو سکتے ہیں۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے سنائے گئے پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کے فیصلے پرنجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران عرفان قادر نے اپنے ردِ عمل کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ قوانین کو مل جل کر ٹھیک نہیں کریں گے تو نہ مستحکم حکومت بنے گی نہ ہی اپوزیشن مستحکم ہو گی۔

عرفان قادر نے کہا کہ عمران خان کے لیے موقع اچھا تھا کہ اپوزیشن میں بیٹھ جاتے اور قانون سازی کر لیتے، ان کا خیال تھا کہ یہ پورے ملک پر اپنی حکومت بنالیں گے، دو تہائی اکثریت لے لیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ سیاسی قیادت کے لیے لمحۂ فکریہ ہے، مشاورت کے ساتھ قوانین بنائیں، ایسے قوانین نہ ہوں جن کے تحت یہ ملک چل ہی نہ سکے۔

ماہرِ قانون عرفان قادر کا یہ بھی کہنا ہے کہ یا تو سب این آر او کی طرف جائیں گے یا سب اپنا نقصان کریں گے۔

PTI ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے ممنوعہ فنڈز لیے ہیں۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ آج 8 سال بعد چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے سنایا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے پاکستان تحریکِ انصاف کو شوکاز نوٹس بھی جاری کیا گیا ہے۔