بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

آج سے 14 اکتوبر تک صوبے کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کی پیشگوئی

پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (PDMA) نے صوبے بھر میں بارشوں کا الرٹ جاری کردیا،آج سے 14 اکتوبر تک پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کی پیشگوئی کی گئی۔

پی ڈی ایم اےکےمطابق مغربی ہواؤں کاسلسلہ ہفتے سےملک کےبالائی علاقوں میں داخل ہوگیا ہے،جس کے باعث پنجاب کےمختلف اضلاع میں بارش اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں:اسٹیٹ بینک نے ہاؤسنگ فنانس کیلئے جائیداد کی دستاویزات کی شرائط نرم کردیں

لاہور،راولپنڈی،مری،گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین،گجرات اور گوجرانوالہ، حافظ آباد، وزیرآباد، قصور، شیخوپورہ،سیالکوٹ،نارووال اور میانوالی میں بھی تیزہواؤں کے ساتھ بارش متوقع ہے، فیصل آباد خوشاب،بھکر،سرگودھا،جھنگ اورٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔

پی ڈی ایم اے نےمری،گلیات اوردیگر پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کےخدشے کے پیش نظر متعلقہ اداروں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔