بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پشاور: ریڈ زون جانے والے راستے کنٹینرز لگا کر سیل، بی آر ٹی سروس معطل

پشاور میں سیکیورٹی کی غیر معمولی صورتِ حال کے پیش نظر شہر کی اہم شاہراہوں پر کنٹینرز لگا کر راستے بند کردیے گئے، مردان ، بٹ خیلہ ،صوابی اور آس پاس علاقوں میں موبائل سروس  بند کر دی گئی،جبکہ بس ریپڈ ٹرانزٹ (BRT) سروس بھی عارضی طور پر معطل کردی گئی ہے۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

ذرائع کے مطابق پشاور میں باچاخان چوک، خیبر روڈ اور فردوس چوک سمیت مختلف اہم مقامات پر کنٹینرز رکھ کر آمدورفت کے راستے بند کردیے گئے ہیں۔ شہر بھر میں پولیس کی اضافی نفری بھی تعینات کردی گئی ہے، جس کے باعث سیکیورٹی انتظامات سخت کردیے گئے ہیں۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

ترجمان ٹرانس پشاور کے مطابق سیکیورٹی صورتِ حال کے پیش نظر بی آر ٹی سروس عارضی طور پر معطل کی گئی ہے۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

ترجمان کا کہنا ہے کہ سروس کی معطلی کے باوجود بی آر ٹی کا عملہ اسٹیشنز پر موجود ہے۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

مزید پڑھیں:‘ہمیں تو ایف-35 کے قریب بھٹکنے بھی نہیں دیا’: بھارتی ایئرفورس چیف کا امریکی کمانڈر کے سامنے شکوہ

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

دوسری جانب گورنر ہاؤس پشاور میں تمام عملے کی چھٹیاں منسوخ کردیے جانے کی اطلاعات ہیں۔

ذرائع کے مطابق عملے کو گورنر ہاؤس پہنچنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

شہر میں سیکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات اور اہم شاہراہوں کی بندش کے باعث شہریوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

تاہم، فراہم کردہ اطلاعات میں سیکیورٹی اقدامات کی وجوہات اور ان کے دورانیے سے متعلق مزید تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔