بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

حکومت ملک کو سیاسی بحران کی طرف لے جارہی ہے،شیریں رحمان

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )سینیٹر شیریں رحمان اورپیپلزپارٹی کے دیگر رہنمائوں نے اسلام آبادمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ حکومت ملک کو سیاسی بحران کی طرف لے جارہی ہے۔

پیپلزپارٹی کے عوامی مارچ نے ملک کا سیاسی نقشہ بدل دیا۔اس وقت اپوزیشن کا سپر آور چل رہا ہے۔ملک کو آئینی اور سیاسی بحران کی طرف نہ لے جایا جائے۔اس وقت اپوزیشن کا سپر اوور چل رہا ہے۔

عمران خان اقتدار کوبچانے کے لیے کچھ بھی کرنے کو تیار ہے۔ملک کو میدان جنگ بنانے سے انہیں کچھ فائدہ نہیں ہوگا۔متحدہ اپوزیشن نے کہا ہے کہ ہم متحد ہیں۔لگ رہا ہے کہ حکومت کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں۔