برلن: جرمن پولیس نے 16 سالہ لڑکی کو نامناسب انداز میں چھونے اور جنسی اشارے کرنے کے غیر معمولی الزام میں ایک روبوٹ کو باضابطہ طور پر تحویل میں لے لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق جرمنی میں پولیس نے ایک منفرد اور سنسنی خیز کیس کی تفتیش شروع کر دی ہے جس میں ایک روبوٹ پر نابالغ لڑکی کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کے دوران روبوٹ کے ساتھ ایک گاڑی سے دو موبائل فونز بھی برآمد کیے گئے ہیں، جنہیں تحویل میں لے کر فارنزک معائنے کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔
تفتیش کار اس تکنیکی اور قانونی زاویے سے معاملے کی باریک بینی سے تحقیق کر رہے ہیں کہ آیا روبوٹ نے اپنے مصنوعی ذہانت (AI) کے نظام کے تحت ازخود یہ اقدام کیا یا پھر اسے پسِ پردہ کنٹرول کرنے والے افراد نے جان بوجھ کر اس مجرمانہ حرکت کے لیے استعمال کیا۔ پولیس کے مطابق موبائل فونز کے ڈیٹا اور روبوٹ کے پروگرامنگ کوڈز کا جائزہ لے کر حقیقی ذمہ داروں کا تعین کیا جا رہا ہے۔









