بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پی ایچ ایف نے کینیڈین ہاکی ٹیم کے دورۂ پاکستان کی نوید سنا دی

پاکستان ہاکی فیڈریشن (PHF) نے کینیڈین ہاکی ٹیم کے دورۂ پاکستان کی باضابطہ تصدیق کردی۔
پی ایچ ایف کے مطابق کینیڈا کی قومی ہاکی ٹیم فروری 2027 میں پاکستان کا دورہ کرے گی اور دونوں ممالک کی ٹیموں کے درمیان سیریز 8 سے 21 فروری تک اسلام آباد میں کھیلی جائے گی۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر محی الدین وانی نے کہا ہے کہ کینیڈا ہاکی ٹیم کا دورہ پاکستان میں انٹرنیشنل ہاکی کی بحالی کی جانب اہم پیش رفت ہے۔

مزید پڑھیں:وزارت خارجہ کا دستاویزات کی تصدیق کے لیے ڈیجیٹل نظام شروع کرنے کا اعلان

محی الدین وانی کا کہنا ہے کہ کینیڈین ہاکی ٹیم کے لیے کامیاب دورے کے لیے مثالی انتظامات کئے جائیں گے، کینیڈین ہاکی ٹیم کے دورۂ پاکستان کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور کینیڈا کے درمیان کھیلوں کے تعلقات مزید مستحکم ہوں گے، پاکستان میں انٹرنیشنل ہاکی کے مقابلوں کے لیے کوششیں جاری رہیں گی۔