بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کولکتہ میں مذہبی تقریب کے دوران بھگدڑ، 18 افراد ہلاک، درجنوں زخمی

بھارت میں گائو پوجا کی مذہبی تقریب کے دوران بھگدڑ مچنے سے کم از کم 18 افراد ہلاک اوردرجنوں زخمی ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ وسطی کولکتہ درگا پوچا کے پنڈال میں پیش آیا، جہاں شام تقریباً 7 بج کر 40 منٹ پر پنڈال کے خارجی دروازے پر شدید رش کے باعث بھگدڑ مچ گئی۔

پولیس کے مطابق بارش کے دوران پنڈال میں داخلے کے منتظر افراد کا ہجوم اچانک آگے بڑھا، جس کے نتیجے میں بعض افراد سڑک پر گر گئے اور بھگدڑ جیسی صورت حال پیدا ہوگئی۔

مزید پڑھیں:بھارتی پروازوں کیلئے پاکستانی فضائی حدودکی بندش میں مزید توسیع، نوٹم جاری

واقعے میں زخمی ہونے والوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، جبکہ پنڈال کو بند کردیا گیا۔