کراچی ( کامرس ڈیسک) جولائی2022 میں سیمنٹ کی فروخت 47.7فیصدگھٹ گئی، برآمدات میں66.09فیصد نمایاں کمی ،جولائی 2022 میں سیمنٹ کی مجموعی فروخت 47.7 فیصد کمی سے 2.039 ملین ٹن رہی جو گزشتہ مالی سال کے اسی مہینے میں 3.899 ملین ٹن رہی تھی۔آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (اے پی سی ایم اے) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، جولائی 2022 کے مہینے میں سیمنٹ کی مقامی فروخت 1.88 ملین ٹن رہی جو جولائی2021 کی 3.44 ملین ٹن فروخت سے 45.28 فیصد کم رہی۔ جولائی کے مہینے میں سیمنٹ کی برآمدات 66.09فیصد نمایاں کمی کے ساتھ ایک لاکھ 53ہزار517ٹن رہی جو گزشتہ سال جولائی میں 4لاکھ52ہزار 777ٹن رہی تھی۔ جولائی 2022 میں، ملک کے شمالی حصوں میں قائم سیمنٹ فیکٹریوں کی مجموعی فروخت 1.68 ملین ٹن رہی جو جولائی 2021 میں 3.02 ملین ٹن سیمنٹ کی مجموعی فروخت سے 44.3 فیصد کم ہے۔ جنوب میں واقع ملوں کی جولائی 2022 کے دوران مجموعی فروخت 352,747 ٹن رہی جو جولائی 2021 کے دوران کی گئی 871,601 ٹن فروخت کے مقابلے میں 59.53 فیصد کم ہے۔جولائی 2022 میں، شمالی علاقوں کی سیمنٹ فیکٹریوں کی مقامی مارکیٹ میں فروخت 1.61ملین ٹن رہی جو جولائی 2021 میں 2.89 ملین ٹن کی فروخت سے44.11 فیصد کم رہی۔
سیمنٹ برآمدات میں 66 فیصد کمی، جولائی میں فروخت 47 فیصد گھٹ گئی








