بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سندھ بھر میں سی این جی 3 دن کیلئے بند کرنے کا اعلان

کراچی: (مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ کے تمام سی این جی اسٹیشنز 72 گھنٹوں کے لئے بند رہیں گے۔

سی این جی ایسوسی ایشن کے مطابق سندھ  کے تمام سی این جی اسٹیشنز بشمول آر ایل این جی پمپز کو 5 اگست جمعہ صبح 8 بجے سے 8 اگست پیر  صبح 8 بجے تک 72 گھنٹوں کے لیے گیس کی فراہمی بند رہے گی۔

سی این جی ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ سی این جی کی بندش گھریلو صارفین کی گیس کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے ہے۔

تمام جنرل انڈسٹریز اور کیپٹو پاور کو اتوار  8 بجے سے اگلے 24 گھنٹے کیلئے گیس کی ترسیل بند رہے گی۔