بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

رجب بٹ نے اہلیہ کو طلاق کا نوٹس بھیج دیا؟ سوشل میڈیا پر قیاس آرائیاں

معروف پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ(Rajab Butt) اور ان کی اہلیہ ایمان فاطمہ کے درمیان جاری ازدواجی تنازع میں نئی پیش رفت سامنے آئی ہے۔

سوشل میڈیا پر ایک معروف پیج یہ دعویٰ کر رہا ہے کہ رجب بٹ نے مبینہ طور پر اپنی اہلیہ کو یونین کونسل کے ذریعے طلاق کا نوٹس بھجوا دیا ہے۔

مزید پڑھیں:عالمی منڈی میں سونا مسلسل چوتھے روز سستا، فی اونس قیمت 4,119 ڈالر پر آگئی

رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایمان فاطمہ نے بیٹے کی خاطر صلح کی کوشش بھی کی تھی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Socialdicted (@socialdicted01)


دوسری جانب ایمان فاطمہ نے بھی شوہر کے خلاف نان نفقے کا مقدمہ دائر کرتے ہوئے بیٹے کے لیے ماہانہ 5 لاکھ اور اپنے لیے 2 لاکھ روپے کا مطالبہ کیا ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے مبینہ طور پر 87 لاکھ روپے مالیت کے جہیز کی واپسی کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

ایمان فاطمہ کی جانب سے یہ دعویٰ بھی سامنے آیا ہے کہ رجب بٹ نے بیٹے کے اخراجات بالکل برداشت نہیں کیے۔

تاہم ان دعوؤں اور قانونی کارروائی کی آزادانہ تصدیق سامنے نہیں آئی۔