بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

انگلینڈ کیخلاف جیت، پاکستان نے آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں آسٹریلیا کو پیچھے چھوڑ دیا

راولپنڈی: سہ ملکی سیریز میں انگلینڈ (England)کو شکست دینے کے بعد پاکستان نے آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں آسٹریلیا کو پیچھے چھوڑ دیا۔

پاکستان نے ون ڈے سہ ملکی سیریز میں سری لنکا اور انگلینڈ کے خلاف مسلسل فتوحات حاصل کرنے کے بعد آئی سی سی مینز ون ڈے ٹیم رینکنگ میں آسٹریلیا کو پیچھے چھوڑتے ہوئے چوتھی پوزیشن حاصل کرلی۔

آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں پاکستان 103 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر آگیا ہے، جبکہ آسٹریلیا اس سے نیچے چلا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:مہنگی ایل این جی سے بچنے کی کوشش، قطر سے پاکستان کو بڑی سپلائی مل گئی

آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں بھارت 115 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے، جبکہ نیوزی لینڈ 109 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر ، جنوبی افریقا 104 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہے۔

پاکستان کی رینکنگ میں یہ بہتری منگل کو انگلینڈ کے خلاف 87 رنز کی شاندار فتح کے بعد سامنے آئی، جس کے ساتھ ہی ٹیم نے ٹورنامنٹ میں اپنی فتوحات کا سلسلہ برقرار رکھا۔