راولپنڈی: راولپنڈی(Rawalpindi) کے چکری روڈ پر ایک المناک ٹریفک حادثے نے ہنستے بستے خاندان کو اجاڑ دیا، ڈمپر نے موٹرسائیکل سوار میاں، بیوی اور ان کے 3 سالہ بیٹے کو کچل دیا، تینوں موقع پر ہی دم توڑ گئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد میں 32 سالہ افضال احمد، ان کی 27 سالہ اہلیہ حاجرہ افضال اور 3 سالہ بیٹا ریحان احمد شامل ہیں۔ ایک ہی خاندان کے تین افراد کی موت سے گھر کی خوشیاں ماتم میں بدل گئیں۔
مزیدپڑھیں:اسکول وین دریائے نیلم میں جاگری، 3 بھائیوں سمیت 4 بچے جاں بحق
حادثہ تھانہ چونترہ کی حدود میں پیش آیا۔ پولیس نے تینوں لاشیں ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیں، جبکہ ڈمپر ڈرائیور حادثے کے بعد موقع سے فرار ہوگیا۔









