بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

تحریک انصاف کا ایم کیوایم سے رابطہ

کراچی (نیوز ڈیسک )تحریک انصاف کا ایم کیوایم سے رابطہ،گورنر سندھ ایم کیو ایم کی قیادت سے ملاقات کریں گے،تفصیلات کے مطابق تحریک عدم اعتماد کے معاملے پرتحریک انصاف کاایم کیوایم سے رابطہ ہواہے ۔

گورنرسندھ ایم کیوایم کی قیادت سے ملاقات کریں گے ۔عمران اسماعیل وزیر اعظم کا پیغام خالد مقبول صدیقی تک پہنچائیں گے۔گورنر سندھ ایم کیو ایم قیادت سے ان کےتحفظات پر بات کریں گے۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل جاوید خان نے کہاکہ ایم کیو ایم اورق لیگ کے تحفظات دورکردئیے۔تحریک عدم اعتماد کے معاملے وہ وہ ہماراساتھ دیں گے۔