بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

محمد عامر کی افغانستان پریمیئر لیگ کیلیے رجسٹریشن، کرکٹر کا بیان سامنے آگیا

اس سے قبل یہ خبر سامنے آئی تھی کہ محمد عامر نے ایونٹ میں شرکت کے لیے اپنا نام رجسٹرڈ کرایا ہے۔جس پر افغانستان پریمیئر لیگ کے پلیئرز ڈرافٹ کے لیے رجسٹریشن کے حوالے سے کرکٹر محمد عامر کا بیان سامنے آگیا۔

پاکستان کے سابق فاسٹ بولر محمد عامر نے ایکس پر بیان میں کہا کہ سب کو بتا دینا چاہتا ہوں کہ آئی پی ایل سے متعلق گردش کرنے والی خبر درست نہیں ہے۔

اس سے قبل ذرائع سے یہ خبر سامنے آئی تھی کہ محمد عامر نے برطانوی شہری کی حیثیت سے ایونٹ میں شرکت کے لیے اپنا نام رجسٹرڈ کرایا ہے۔

برطانوی پاسپورٹ حاصل کرنے کے بعد وہ برطانوی شہریت رکھتے ہیں جس کے باعث انہیں افغانستان پریمیئر لیگ میں شرکت کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے این او سی لینے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

مزید پڑھیں:امریکہ: 20 ہزار پوسٹل ووٹوں پر تنازع، ٹرمپ انتظامیہ کی اعلیٰ ترین عدالت سے اپیل

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے افغانستان پریمیئر لیگ میں شرکت کے خواہش مند پاکستانی کھلاڑیوں کو این او سی جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم ڈرافٹ کے لیے پاکستان کے متعدد کرکٹرز رجسٹریشن کروا چکے ہیں۔