بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

 مودی ایک سازش کے تحت مقبوضہ کشمیر کو بھارت کا حصہ بنانا چاہتاہے جو کشمیریوں کو قبول نہیں ،سردار محمد یعقوب خان

مظفر آباد: (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق صدر و وز یر اعظم آزاد جموں و کشمیر،ممبر قانون ساز اسمبلی سردار محمد یعقوب خان نے کہا کہ5اگست کے دن مودی نے کشمیرکی حیثیت کو تبدیل کرکے،اقوام متحدہ کی قردادوں اور کشمیریوں کیساتھ نا انصافی کی ہے، کشمیری کسی طور شہد ا کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے، بھارت کی جانب اس دن کشمیرکی حیثیت کو ختم کرنے کے لیے مذموم کوشش کی لیکن کشمیریوں کے لیے کسی طور یہ اقدام قابل قبول نہیں، کشمیری اپنے بنیادی حق،حق خوداردیت سے کسی طور پیچھے نہیں ہٹیں گے، مودی ایک سازش کے تحت مقبوضہ کشمیر کو اپنے حصہ بنانا چاہتا ہے جو کشمیریوں کے لیے قابل قبول نہیں ہے، کشمیر کا بچہ بچہ کٹ مرے گا لیکن مقبوضہ کشمیر کو بھارت کا حصہ نہیں بننے دیا جائے، کشمیریوں نے آزاد ی کے لیے بے شمار قربانیاں دی ہیں،شہدا کے خون کیساتھ کبھی غداری نہیں کریں گئے، مقبوضہ کشمیر میں سازش کے تحت قتل عام کیا جارہا ہے بالخصوص نوجوان کو شہید کیا جارہا ہے، اور ہندو آبادی کی جا رہی ہے، لیکن مودی جان لے کشمیری کبھی اپنے حق سے دستبردار نہیں ہوں گئے،  ان خیالات کا اظہا رانہوں نے 5اگست کے موقع پر جاری ایک بیان میں کیا انہوں نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر کو دنا کی سب سے بڑی جیل میں تبدیل کر دیاگیا ہے،ظلم و ستم کی انتہا کی جا رہی ہے، بچوں،بوڑھوں،عورتو ں کو شہید کیا جارہا ہے، طاقت کے زریعے کشمیریوں کو ان کے بنیاد ی حق سے محروم کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہے، عالمی انسانی حقوق کی تنظیمیں مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانیت سوز مظالم کو نوٹس لیں، اور اپنا کردارادا کریں، امت مسلمہ کو بھی چاہیے کہ وہ کشمیریوں کے ان کے بنیادی حق، حق خوداردیت کے لیے اپنا کردار ادا کریں، اقوام متحدہ کی قردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر حل کیا جائے اور کشمیریوں کو یہ حق دیا جائے تاکہ وہ اپنا فیصلہ کر سکیں، اوچھے ہیتھکنڈوں سے جذبہ آزادی کو سرد نہیں کیا جاسکتا ہے، تقسیم کشمیر کو کوئی فارمولہ قابل قبول نہیں ہے، کشمیر کو تقسیم کرنے والے جان لیں کہ کشمیری نہ ہی شہد ا کے خون سے کبھی غداری کریں گئے اور نہ ہی کبھی اپنے حق سے پیچھے ہٹیں گئے۔