اسلام آباد: (سپورٹس ڈیسک) جنوبی افریقہ نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں آئرلینڈ کو 21 رنز سے شکست دے دی۔
برسٹول میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ اور مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 211 رنز بنائے۔
ریزا ہینڈرکس 74 اور ایڈن مارکرام 56 رنز بناکر نمایاں رہے۔
آئرلینڈ کی جانب سے گیرتھ ڈیلانی نے 2 جبکہ اینڈی میکبرائن اور جوش لٹل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
ہدف کے تعاقب میں آئرلینڈ ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 190 رنز بنائے۔
لورکان ٹکر (78) اور جارج ڈوکریل (43) کی برق رفتار اننگز بھی ٹیم کو جیت سے ہمکنار نہ کراسکیں۔
جنوبی افریقہ کی جانب سے کیشو مہاراج، وین پارنیل اورتبریز شمسی نے 2،2 جبکہ لنگی نگیدی اور ڈوین پریٹوریس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی
ریزا ہینڈرکس کو 74 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
دونوں ٹیموں کے مابین دو ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا آخری میچ کل 5 اگست کو کھیلا جائے گا۔









