بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

مسلم لیگ ق کی تقسیم کا معاملہ الیکشن کمیشن تک پہنچ گیا

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ق) کے صدر چودھری شجاعت حسین نے انٹراپارٹی انتخابات رکوانے کيلئے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کردی۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پارٹی صدر اور سیکرٹری جنرل کی اجازت کے بغیر 10 اگست کو انٹرا پارٹی الیکشن ہونے جا رہے ہیں۔ الیکشن کمیشن ہنگامی بنیادوں پر کل درخواست سماعت کيلئے مقرر کرے۔
چودھری شجاعت حسین نے درخواست میں استدعا کی ہے کہ الیکشن کمیشن ہنگامی بنیادوں پر کل درخواست سماعت کےلئے مقرر کرے اور محرم کی چھٹیوں کی وجہ سے انٹرا پارٹی الیکشن روکنے کا حکم جاری کیا جائے۔
انٹراپارٹی انتخابات رکوانے کيلئے الیکشن کمیشن میں دائر درخواست میں مسلم لیگ ق کے چیئرمین مرکزی الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے۔
واضح رہے کہ 27 جولائی کو مسلم لیگ ق کی مجلس عاملہ نے متفقہ طور پر قرار داد منظور کرتے ہوئے چودھری شجاعت حسین کو پارٹی صدارت اور طارق بشیر چیمہ کو جنرل سیکریٹری کے عہدوں سے فارغ کرنے کا فیصلہ کیا۔
مسلم لیگ ق کی مجلس عاملہ اجلاس میں چوہدری شجاعت حسین اور طارق بشیر چیمہ کو عہدوں سے ہٹانے جبکہ چوہدری پرویز الٰہی کو ق لیگ کا سربراہ بنانے کی بھی سفارش کی گئی۔
اجلاس میں 10 روز میں مسلم لیگ ق انٹرا پارٹی الیکشن کا بھی فیصلہ کیا گیا تھا جس میں پارٹی کے نئے صدر اور سیکریٹری جنرل کا انتخاب ہوگا۔