بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سٹیل ملز میں اربوں روپے کے سامان کی چوری میں ملوث افسر برطرف

کراچی (نیوزڈیسک)پاکستان سٹیل ملز کی انتظامیہ نے دس ارب روپے کی مالیت کے سامان کی چوری میں ملوث افسر کو برطرف کردیا ،دس ارب روپے مالیت کے سامان کی چوری کی رپورٹ انجینئر عبدالرحمان نے تیار کی تھی جو انہوں نے پاکستان سٹیل ملز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر(سی ای او)کو جمع کرائی تھی ۔ رپورٹ میں چوری میں ملوث افسروں کی نشاندہی اور ان کے خلاف تحقیقات کےلئے معاملہ ایف آئی اے کو بھیجنے کی سفارش کی گئی تھی۔چوری میں ملوث افسر کی برطرفی کے احکامات وزارت صنعت وپیداور کی طرف سے جاری کئے گئے جبکہ یہ معاملہ ایف آئی اے کے حوالے کردیا گیا۔ ادھر انتظامیہ نے افسران کی اربوں روپے کی چوری میں ملوث ہونے کے شواہد اکٹھے کرنے کی پاداش میں انجینئر عبدالرحمان کے خلاف پرانی انکوائری کھول دی اور ان کی برطرفی کے لئے ایک مراسلہ بھی متعلقہ حکام کو بجھوا دیا۔