بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

میزائل گرنے کا معاملہ،بھارت کا مشترکہ تحقیقات کا پاکستانی مطالبہ ماننے سے انکار

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت نے میزائل گرنے کے معاملے کی مشترکہ تحقیقات کے حوالے سے پاکستان کا مطالبہ مسترد کردیا۔بھارتی میڈیاکے مطابق حکومتی ذریعے کا کہنا ہے کہ ہمیں معاملے کی سنگینی کا ادراک ہے اور ہم اس پر پاکستان کے ردعمل کو بھی سراہتے ہیں،پاکستان کو اس حادثے کے حالات کے بارے میں مناسب طور پر آگاہ کردیاگیاہے اور مستقبل میں احتیاط برتنے کا بھی کہاہے،اس لئے پاکستان کو میزائل گرنے کو محض ایک غلطی کے طور پر تسلیم کرنااور ایک ہمسائے کے طور پر آگے بڑھنا چاہیے۔واضح رہے کہ جمعہ کو دفترخارجہ نے میزائل گرنے کے معاملے پر بھارتی وضاحت کو غیرتسلی بخش قرار دیتے ہوئے مشترکہ تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا۔