حافظ آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے حافظ آبادمیں جلسہ عام سے خطاب کے دوران ”کانپیں ٹانگ رہی ہیں”کا طنز کرتے رہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ جب انہوں نے یورپی یونین پر تنقید کی تو یہاں سب کی کانپیں ٹانگ گئیں، مولانا فضل الرحمن گھبرا گئے
اور انہوں نے کہا کہ عمران خان نے بڑا ظلم کردیا۔ عمران خان نے طنز کیا کہ کانپیں ٹانگ رہیں، بلاول کہتا ہے عمران نے پاکستان پر ظلم کردیا لیکن میں ان سب سے بہتر مغرب کو جانتا ہوں، جو ان کے جوتے پالش کرتیہیں وہ حقارت سے دیکھتیہیں، جو اپنے قوم کیلئے کھڑے ہوتیہیں، مغرب ان کی عزت کرتا ہے۔عمران خان کا کہنا تھاکہ لیڈر کبھی کسی کے سامنے جھکتا نہیں ہے، یہاں کا وزیراعظم امریکی صدر کے سامنے بیٹھے، کانپیں ٹانگ رہی ہوتی ہیں، ہاتھ میں پرچی ہوتی ہے، کہیں منہ سے کچھ غلط نہ نکل جائے۔