اسلام آباد(ممتاز نیوز) فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن اسلام آباد نے SSC پارٹ ون(9th) کے سالانہ امتحانات برائے سال 2021-22کے نتائج کا اعلان کر دیا ۔ مجموعی کامیابئ کا تناسب 69.44 فیصد رہا ۔چئیرمین فیڈرل بورڈ اف انٹرمیڈیٹ نے کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔تفصیلات کے مطابق فیڈر ل بورڈ نے نویں کلاس کے امتحانات کا نتیجے کا اعلان کر دیا اس موقع پر تقریب کے مہمان خصوصی چئیرمین فیڈرل بورڈ قیصر عالم تھے ۔۔چئیرمین فیڈرل بورڈ نے کامیابی پر طالبعلموں والدین اور اساتذہ کو مبارکباد پیش کی۔اس موقع پر چیئرمین وفاقی تعلیمی بورڈ قیصر عالم نے کہا کہ فیڈرل بورڈ نے کوالٹی ایجوکیشن جو وعدہ کیا تھا انشاء اللہ ہم نے اپنی ٹیم کی مدد سے پورا کیا ہے
یہاں پر میں متعلقہ اداروں کو بھی مبارک باد پیش کرتا ہوں کہ ہمارے اس مقصد کی کامیابی میں انہوں نے بھرپور کردار ادا کیا اداروں نے ٹیچرز کو بہترین انداز سے ٹریننگ دی اور حاصل تعلیم (SLO ) بیسڈ امتحانی نظام کو کامیاب بنایا۔ انشاء اللہ آنے والے دنوں میں فیڈرل بورڈ ایک جامعہ پروگرام مرتب کررہا ہے جس میں ہماری کوشش ہوگی کہ اس مرتبہ اداروں اور ڈائریکٹوریٹ کی مدد سے ٹیچرز کی ٹریننگ باقاعدہ ایک شیڈول کے مطابق کی جائے تاکہ کوالٹی ایجوکیشن کا جو ہمارا ایک مقصد ہے وہ حاصل کیا جائے ۔سال 2021-22 میں بورڈ میں ریگولر انرولمنٹ کلاس نہم 118826 رہی جبکہ 84630 بچے کامیاب رہے
کامیابی کا تناسب 72.20 فیصد رہا ۔سابق پرائیویٹ انرولمنٹ 9928 جبکہ3369 سٹوڈنٹس کامیاب ہوئے کامیابی کا تناسب 35.43 فیصد رہا۔بورڈ کی مجموعی سالانہ انرولمنٹ کلاس نہم 128750 تھی جس میں 87999 بچے کامیاب ہوئے مجموعی کامیابی کا تناسب 69.44 فیصد رہا ۔۔بورڈ کی جانب سے رزلٹ ویب سائٹ پر اپلوڈ کر دیا گیاہے جبکہ سٹوڈنٹس 5050 پر اپنا رولنمبر ایس ایم ایس کر کے بھی اپنا رزلٹ معلوم کر سکتے ہیں۔









