اسلام آباد (نیوزڈیسک) حکومت نے پی ٹی آئی کے 13 بے نامی اکاؤنٹس کی تحقیقات کا فیصلہ کرلیا ، حنیف عباسی نے بتایا کہ عمران خان ،پرویز خٹک ،عامر کیانی و دیگر کی تحقیقات ہوں گی۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے 13بےنامی اکاؤنٹس کی تحقیقات کا فیصلہ ہواہے۔
حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ عمران خان ،پرویز خٹک ،عامر کیانی و دیگر کی تحقیقات ہوں گی، پتہ لگایاجائےگا کہ انہوں نے ذاتی اکاؤنٹ میں رقم کیسےاورکیوں منگوائی۔
مسلم لیگ ن کے رہنما نے بتایا کہ آئندہ کابینہ میٹنگ کے بعدان سب کےنام ای سی ایل میں ڈالےجائیں گے۔
فنڈنگ کیس کے فیصلے پر ان کا کہنا تھا کہ عمران خان الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعدبےنقاب ہوچکے ہیں، اب بہت سےاوورسیزپاکستانیوں نےان سے پوچھنا شروع کر دیا ہے۔
عارف علوی کے حوالے سے حنیف عباسی نے کہا کہ الیکشن کمیشن فیصلےکےبعد صدرمملکت کو مستعفی ہوجاناچاہیے تھا، نوازشریف کو بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نکال دیا گیا تھا۔
ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی میں صدارت کی دوڑشروع ہوگئی ہے، اسد عمر، پرویز خٹک،شاہ محمود قریشی اور فوادچوہدری صدارت کی دوڑ میں ہیں۔
حکومت کا پی ٹی آئی کے 13 بے نامی اکاؤنٹس کی تحقیقات کا فیصلہ








