اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ اپوزیشن والے سا رے تاش کے پتے ہیں پھونکوں سے گر جانے والے ایک دھکا دیا تو بکھر جائیں گے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ بھان متی کا کنبہ حکومت گرانا چاہتا ہے، جب کہ ان کی جانب سے وزیر اعظم کے امیدوار کا وجود ہے نہ وزیر اعلی کا، ان کا مقصد صرف کیسز سے نجات ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا صرف ایک ہی لیڈر ہے عمران خان، اپوزیشن والے تو سارے تاش کے پتے ہیں، پھونکوں سے گر جانے والے ایک دھکے سے بکھر جائیں گے، اپوزیشن ڈی چوک کے جلسے کا انتظار کرے۔
اپوزیشن والے تاش کے پتے، دھکا دیا تو بکھر جائیں گے، فواد








