اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے وزیراعظم عمران خان کے خطاب کو شکست کا اعتراف قرار دے دیا۔اپنے ردعمل میں شہبازشریف نے کہاکہ عمران صاحب، واقعی آپ آلو ،ٹماٹرکی قیمت ٹھیک کرنے نہیں آئے تھے، آپ ملک وقوم کا کباڑا کرنے آئے تھے آپ نے یہ کام پورا کیا ۔آپ اخلاقات کا جنازہ نکالنے آئے تھے وہ آپ کرچکے ہیں، آپ ملکی معاشی خود مختاری آئی ایم ایف کے حوالے کرنے آئے تھے، ،آپ کرپشن 24درجے بڑھانے آئے تھے، یہ تباہی آپ نے کر دی اب گھر جائیں۔
عمران خان کا خطاب شکست کا اعتراف ہے،شہبازشریف
