بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بھارتی سرحدی فورس کا دوپاکستانی باشندوں کو گرفتارکرنے کادعویٰ

 امرتسر( مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی سرحدی فورس (بی ایس ایف) نے بھارت کی حدود میں داخل ہونے پر دوپاکستانی باشندوں کو گرفتارکرنے کادعویٰ کیاہے۔ بھارتی میڈیاکے مطابق بی ایس ایف کے حکام نے بتایاکہ امرتسر سیکٹر میں بی ایس ایف کے اہلکاروں نے مشتبہ نقل و حرکت کے بارے میں پتہ چلا جس پر کارروائی کرتے ہوئے اہلکاروں نے دو پاکستانی باشندوں کو حراست میں لے لیا جوبھارتی حدود میں داخل ہوئے تھے،بی ایس ایف حکام نے گرفتار کئے جانے والے پاکستانی باشندوں سے ممنوعہ اشیابھی برآمدکرنے کابھی دعویٰ کیا ہے۔