بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کورونا کےمثبت کیسز کی شرح 3.25 فیصد،673 نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد:(ہیلتھ ڈیسک) ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے مزید 673 کیسز رپورٹ ہوئے۔قومی ادارہ برائے صحت (این آئی ایچ) کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے مزید 673 کیسز رپورٹ ہوئے اور کورونا وائرس سے گزشتہ چوبیس گھنٹے میں کوئی موت رپورٹ نہیں ہوئی۔

این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں 20 ہزار 735 کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ کورونا کےمثبت کیسز کی شرح 3.25 فیصد رہی۔