بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ن لیگ کی پارلیمانی پارٹی کااجلاس،شہبازشریف کوتمام فیصلوں کا اختیار تفویض

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس اتوار کی شب اسلام آبادمیںہوا جس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورت حال پر غور کیا گیا۔اس موقع پر نوازشریف کی رہنمائی میں شہبازشریف کوتمام فیصلے کرنے کا اختیار تفویض کیاگیا۔اس موقع پر پارلیمانی پارٹی کے اراکین نے پارٹی قیادت پر مکمل اعتماد کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ نوازشریف اور شہبازشریف کے ہر فیصلے پر لبیک کہیں گے، قوم کومہنگائی ،بےروز گاری اور معاشی تباہی قبل نہیں۔انہوں نے کہاکہ شہبازشریف تحریک عدم اعتمادکی کامیابی کے لئے تمام فیصلے کریں۔اجلاس کے بعد شہباز شریف نے اراکین کے اعزازمیں عشائیہ بھی دیا،شہبازشریف کی رہائشگاہ پر عشائیے میںن لیگ کے تمام 84ارکان نے شرکت کی۔بعدازاں میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے ن لیگی رکن راناتنویرحسین نے کہاکہ اتحادیوںکی جانب سے مثبت اشارے ہیں، ایک دوروزمیں صورت واضح ہوجائے گی۔انہوںنےاتحادیوںکے علاوہ 20حکومتی ارکان کی حمایت حاصل ہونے کا بھی دعویٰ کیا۔